ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ایم جی پی نے بی جے پی کی قیادت والی گوا حکومت سے حمایت واپس لی

ایم جی پی نے بی جے پی کی قیادت والی گوا حکومت سے حمایت واپس لی

Thu, 05 Jan 2017 22:22:23  SO Admin   S.O. News Service

پنجی،5 /جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹروادی گومنتک پارٹی(ایم جی پی)نے اتحاد کے ساتھیوں کے درمیان شدید اختلافات کی وجہ سے حال ہی میں گوا کابینہ سے اپنے دو وزراء کوبرخواست کر دئے جانے کے بعد آج بی جے پی کی زیر قیادت ریاستی حکومت سے آج اپنی حمایت واپس لے لیا۔ایم جی پی صدردیپک دھولیکر نے گوا کی گورنر مردلا سنہا کو دئے ایک خط میں کہا کہ ان کے تین رکن اسمبلی لکشمی کانت پارسیکر حکومت سے اپنی حمایت واپس لے رہے ہیں۔حمایت واپسی کی وجہ سے بی جے پی کی قیادت والی حکومت کے پاس 23ممبران اسمبلی کی حمایت رہ گئی ہے۔اس میں بی جے پی کے 21اور دو آزاد امیدوار ارکان اسمبلی ہیں۔
دھولیکر نے خط میں کہا کہ میں آپ کے سامنے یہ حقیقت پیش کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری پارٹی نے گوا اسمبلی 2012کے انتخابات کے لئے انتخاب سے قبل اتحاد کیا تھا اور پارٹی نے ایک قرارداد منظور کی تھی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج کے مطابق بی جے پی-ایم جی پی حکومت نے انتظامیہ کا عہدہ سنبھال لیا اور مختلف مسائل پر اختلافات کے باوجود ہمارا تعاون جاری رہا۔ان اختلافات کی وجہ سے حال میں کابینہ سے ایم جی پی ممبران اسمبلی کو ہٹا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے 2017کے اسمبلی کا اعلان ہونے پر ایم جی پی کی مرکزی کمیٹی اب فوری طورپر سے بی جے پی کے ساتھ اتحاد توڑنے کے ان کے فیصلے کی تصدیق کرتی ہے۔ایم جی پی نے اب بی جے پی کے ساتھ رشتہ توڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔انتخابات والی ریاست میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت کے خلاف ناراضگی جتائے جانے کے بعد گزشتہ ماہ ایم جی پی لیڈر دیپک اورسندیپ دھولیکر کو کابینہ سے برخواست کر دیا گیا تھا۔
 


Share: